Language:

مرزا کادیانی کی ناپاک جسارتیں

دنیا میں شیطان کی راہ پر چلنے والے بہت سے انسان گزرے جنہوں نے اللہ رب العزت پر جھوٹ باندھے مگر مرزا قادیانی جیسا شیطان کا پیروکار نہ چشم فلک نے دیکھا اور نہ ہی شاید دیکھے گا ۔ اس نے اللہ رب العزت کی ذات اقدس پر نے صرف جھوٹ باندھے بلکہ ایسے گھٹیا الزامات لگائے کہ فرعون ،شدات ،ہامان اور نمرود بھی اس کے آگے کچھ نہیں لگتے ۔ درج ذیل میں اِس بد بخت ،بد فطرت اور بدزبان شخص کی چند ناپاک جسارتیں ذیل میں مرزا قادیانی اور اس کے مریدوں کی کتابوں سے دی جاتی ہیں
(1)میں توحیدِ خدا اور تفریدِ خدا ہوں : بقول مرزا قادیانی، اللہ تعالیٰ نے اُسے الہام کیا: ”انت منی بمنزلة توحیدی و تفریدی۔ترجمہ:تو مجھ سے ایسا ہے جیسا میری
توحید اور تفرید۔” (تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات، صفحہ 53، طبع چہارم، از مرزا قادیانی) (2)میں عرشِ خدا ہوں: بقول مرزا قادیانی، اللہ تعالیٰ نے اُسے الہام کیا:”انت منی بمنزلة عرشی۔ترجمہ : تو میرے نزدیک عرش کی مانند ہے۔”
(تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات، صفحہ 427، طبع چہارم، از مرزا قادیانی)
(3)میں مالکِ کن فیکون ہوں: بقول مرزا قادیانی، اللہ تعالیٰ نے اُسے الہام کیا:”اِنَّمَا اَمْرُکَ اِذَا اَرَدْتَّ لِشَیْئٍ اَنْ تَقُوْلَ لَہ کُنْ فَیَکُوْنُ۔(ترجمہ) تو جس بات کا ارادہ کرتا ہے، وہ تیرے حکم سے فی الفور ہو جاتی ہے۔                        (تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات، صفحہ 443، طبع چہارم، از مرزا قادیانی)
(4)میں زندہ کرنے والا اور مارنے والا ہوں:بقول مرزا قادیانی، اللہ تعالیٰ نے اُسے الہام کیا:”واعطیت صفة الافناء والاحیائ۔ترجمہ اور مجھ کو فانی کرنے اور زندہ کرنے کی صفت دی گئی ہے۔”             (خطبہ الہامیہ، صفحہ 21، مندرجہ روحانی خزائن، جلد 16، صفحہ,55 56، از مرزا قادیانی)
(5)میں نطفۂ خدا ہوں: بقول مرزا قادیانی، اللہ تعالیٰ نے اُسے الہام کیا:”انت من مآء نا وھم من فشل۔ تُو ہمارے پانی سے ہے اور وہ بزدلی سے ہیں۔”
(تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات، صفحہ 164، طبع چہارم، از مرزا قادیانی)
(نوٹ) عربی لغت میں ماء سے مراد اکثر جگہ نطفہ ہے۔ مثلاً ھو الذی خلق من الماء بشرا (الفرقان:54) اللہ تعالیٰ وہ ذات ہے جس نے انسان کو پانی (نطفہ) سے پیدا کیا۔ لہٰذا مرزا قادیانی کا الہام ”انت من ماء نا” اس کے معنی ہوں گے۔ ”انت من نطفتنا” تُو ہمارے نطفہ میں سے ہے اور لوگ بزدلی کے کیچڑ سے۔مزید وضاحت :
(6)میں خدا کا بیٹا ہوں: بقول مرزا قادیانی، اللہ تعالیٰ نے اُسے الہام کیا:”انت منی بمنزلة اولادی۔تو مجھ سے بمنزلہ اولاد کے ہے۔”
(تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات، صفحہ 325طبع چہارم از مرزا قادیانی)
(7) خدا مرد مرزا عورت: ”حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک موقعہ پر اپنی حالت یہ ظاہر فرمائی ہے کہ کشف کی حالت آپ پر اس طرح طاری ہوئی کہ گویا آپ عورت ہیں اور اللہ تعالیٰ نے رجولیت کی طاقت کا اظہار فرمایا تھا، سمجھے والے کے لیے اشارہ کافی ہے۔” (اسلامی قربانی ٹریکٹ نمبر 34 از قاضی یار محمد قادیانی مرید آنجہانی مرزا قادیانی) حالانکہ قرآن مجید میں ہے:وَّلَمْ تَکُنْ لَّہ صَاحِبَة۔ ”اس (اللہ تعالیٰ) کے لیے کوئی بیوی نہیں ہے۔” (انعام: 101)
(8)میں خدا کا باپ ہوں: بقول مرزا قادیانی، اللہ تعالیٰ نے اُسے الہام کیا:”اِنَّا نُبَشِّرُکَ بِغُلَامٍ مَظْھَرِ الْحَقِّ وَالْعَلَا۔ کَاَنَّ اللّٰہَ نَزَلَ مِنَ السَّمَائِ۔ہم ایک
لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں جس کے ساتھ حق کا ظہور ہوگا۔ گویا آسمان سے خدا اترے گا۔”

(تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات، صفحہ 554 طبع چہارم از مرزا قادیانی)

نوٹ: اس الہام میں مرزا قادیانی نے اپنے بیٹے کو خدا قرار دیا تو اس کا معنی یہ ہوا کہ مرزا قادیانی خدا کا باپ ہوا۔ (نعوذ باللہ)!
(9)میں خود خدا ہوں: ”میں نے اپنے ایک کشف میں دیکھا کہ میں خود خدا ہوں اور یقین کیا کہ وہی ہوں۔”
(تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات، صفحہ 152، طبع چہارم از مرزا قادیانی)
ڈھیٹ اور بے شرم بھی عالم میں ہوتے ہیں مگر سب پہ سبقت لے گئی ہے بے حیائی آپ کی

حضور خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے۔”جب کسی میں حیا ختم ہو جائے تو وہ جو چاہے کرتا پھرے۔”
بلاشبہ قادیانی جماعت کا بانی آنجہانی مرزا قادیانی اس حدیث مبارکہ کا مصداق ہے۔ لیکن افسوس ان قادیانیوں پر ہے جو ایسے مخبوط الحواس اور فاترالعقل شخص کے پیروکار ہیں۔ قادیانیوں کو چاہیے کہ وہ ہر قسم کے تعصب، ضد، لالچ اور خود غرضی سے علیحدہ ہو کر مرزا قادیانی کے ان مذکورہ دعوئوں کو دیکھیں، پڑھیں، سوچیں اور اپنے ضمیر کی آواز پر صدق نیت کے ساتھ قادیانی عقائد سے تائب ہو کر واپس اسلام کی آغوش میں آ جائیں کیونکہ اسلام ہی وہ سچا دین ہے جس میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔